All In One

Aap Ko Humari Website Par Daily ki News,New update, Mobile,Offer,Nit Package, Technical update, tips and tricks,Online Earning,Or as Ke ilawa or bhe bhut koch To Humare Sath Jodhe Raheye

STAY WITH US

LightBlog

Breaking

Thursday, September 20, 2018

ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس، کئی شہروں میں موبائل فون سروس معطل

ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس، کئی شہروں میں موبائل فون سروس معطل

کراچی، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج 9 محرم الحرام کے جلوس برآمد ہوں گے جب کہ کئی شہروں میں موبائل فون سروس معطل اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے۔
 پولیس نے جلوسوں کے راستوں پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے ہیں اور جگہ جگہ پولیس اور رینجرز کی  بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔ 
9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے اور بڑے شہروں کے داخلی راستوں پر بھی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔
کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکار پور، لاہور، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ ، سرگودھا، کوئٹہ اور پشاور سمیت دیگر میں موبائل فون سروس کہیں جزوی اور کہیں مکمل طور پر معطل ہے جو جلوسوں کے اختتام پر بحال کی جائے گی۔
لاہور میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اسی مقام پر واپس آکر اختتام پذیر ہوگا۔ 
کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا اور مختلف راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینہ ایرانیاں کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
کراچی کا مرکزی جلوس کے شرکاء نمائش چورنگی پہنچ گئے جہاں انہوں نے امام بارگاہ علی رضا پرنماز ظہرین ادا کی جس کے بعد جلوس دوبارہ رواں دواں ہے۔
جلوس برآمد ہونے کے بعد ٹریفک کو سولجر بازار سے کوسٹ گارڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا جب کہ ناظم آباد سے ایم  اے جناح روڈ آنے والے ٹریفک کو لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ گارڈن موڑا جائے گا۔
اسلام آباد میں مرکزی جلوس سیکٹر جی 6 ٹو امام بارگاہ سے برآمد ہوگا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا مقررہ مقام پر اختتام پذیر ہوگا۔
گوجرانوالہ میں آج مجموعی طور پر 103 جلوس نکالے جائیں گے  جب کہ مرکزی جلوس امام بارگاہ حویلی سادات سے برآمد ہوگا جب کہ ملتان میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ ممتاز آباد سے برآمد ہوگا۔ 
راولپنڈی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ فاطمیہ چیٹیاں ہٹیاں سے برآمد ہوا جو اقبال روڈ کالج روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ کرنل مقبول حسین جاکر اختتام پذیر ہوگا۔
پشاور میں بھی امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر سے برآمد ہونے والا 9 محرم کا جلوس منزل کی جانب رواں دواں ہے جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ حسینیہ ہال پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ 
چمن میں پاک افغان سرحد پر باب دوستی اور تفتان میں پاک ایران سرحد پر زیرو پوائنٹ اور راہداری گیٹ دو روز کے لیے بند کردی گئی ہے۔

No comments:

Post a Comment