All In One

Aap Ko Humari Website Par Daily ki News,New update, Mobile,Offer,Nit Package, Technical update, tips and tricks,Online Earning,Or as Ke ilawa or bhe bhut koch To Humare Sath Jodhe Raheye

STAY WITH US

LightBlog

Breaking

Wednesday, September 5, 2018

وزیراعظم سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات، آرمی چیف بھی شریک

ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور افغان امن عمل پر بات چیت فوٹو:فائل
سلام آباد: 
وزیراعظم عمران خان سے امریکی وزیر خارجہ نے ملاقات کی جس میں امریکی امداد کی معطلی کے مسئلے پر بات کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، افغانستان میں امن عمل سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان کے لیے امریکی امداد کی معطلی کے مسئلے پر بھی بات کی گئی۔ مائیک پومپیو کی زیر قیادت وفد میں امریکی فوج کے جنرل جوزف ڈنفورڈ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو دفتر خارجہ پہنچے جہاں دونوں ممالک کے وفود کے درمیان وزرائے خارجہ سطح کے مذاکرات ہوئے جس میں دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر پاک امریکا تعلقات کو ازسرنو بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قومی مفادات کا تحفظ کرنا نئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

No comments:

Post a Comment