All In One

Aap Ko Humari Website Par Daily ki News,New update, Mobile,Offer,Nit Package, Technical update, tips and tricks,Online Earning,Or as Ke ilawa or bhe bhut koch To Humare Sath Jodhe Raheye

STAY WITH US

LightBlog

Breaking

Friday, September 7, 2018

عمران خان کے جذبہ خیرسگالی پرکسی کوسوال نہیں اٹھانا چاہیے‘ نوجوت سدھو

عمران خان کے جذبہ خیرسگالی پرکسی کوسوال نہیں اٹھانا چاہیے‘ نوجوت سدھو

پاکستان ایک قدم اٹھانے پر نئی دہلی کو 2 قدم اٹھانے چاہئیں،سابق کرکٹر




ئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 ستمبر2018ء) سابق بھارتی کرکٹراورکانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے جذبہ خیر سگالی پر کسی کو سوال نہیں اٹھانا چاہیے۔
جمعہ کو اپنے ایک بیان میں سابق بھارتی کرکٹراورکانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھونے ضلع نارووال میں واقع کرتارپورصاحب کا راستہ کھولنے پروزیراعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے جذبہ خیرسگالی پر کسی کو سوال نہیں اٹھانا چاہیے، بھارتیوزیر خارجہ سشما سوراج سے درخواست کرتا ہوں کہ پاکستان ایک قدم چلا ہے تو بھارت بھی دو قدم اٹھائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے متعلق بھارتی حکومت کی پالیسی میں کبھی مداخلت نہیں کی جبکہ مذہب کے معاملے پرسیاست کرنا ٹھیک نہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان جلد ہی بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے کرتارپوربارڈر کھول دے گا جس کے بعد یاتری ویزے کے بغیرگرودوارہ دربار صاحب کے درشن کرسکیں گے۔سابق کرکٹروزیراعظم پاکستان کی حلف برداری کی تقریب میں خصوصی دعوت پر پاکستانآئے تھے جہاں اٴْن کی ملاقات پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر باجوہ سے ہوئی تھی۔

No comments:

Post a Comment