All In One

Aap Ko Humari Website Par Daily ki News,New update, Mobile,Offer,Nit Package, Technical update, tips and tricks,Online Earning,Or as Ke ilawa or bhe bhut koch To Humare Sath Jodhe Raheye

STAY WITH US

LightBlog

Breaking

Tuesday, September 25, 2018

September 25, 2018

Buff your App design to a Mirror shine with designer tools for Android

Buff your App design to a Mirror shine with designer tools for Android



Developers, have you ever wanted to verify that you've implemented Ul designs to Spec?



UX Designers,e ver wanted to validate whether a colour or layout is correct?



Desinger tools provides a suite of features to review and validate app specification. whether it be checking your keylines  or that shade of blue, You'll definitely want to this app to your toolkit. even if you provide redlines, these are a great way to verify each and every pixel.



Grid Overlay Quickly toggle on-screen grids to check layouts for inconsistent  spacing of mis-aligned elements. you can even customise the grid size and line colors.



Mockup Overly - display a mockup image over your app. this gives you a high- Fidelity opportunity to see how  the design spec matches the developed user and drive interface. Choos from portrait or landscape overlays and tune the opacity for an effective comparison.



Color picker - use your finger to drag around a loupe and identity the hex codes of colors at the pixel level.



Screenshot Details - add a panel to all of your screenshot that displays information regarding the device, screen and Android version. QA teams will love this.





Please Click And Download App








Sunday, September 23, 2018

September 23, 2018

شکست کا بدلہ لینے شاہین آج بھارتی سورماؤں پر جھپٹیں گے

شکست کا بدلہ لینے شاہین آج بھارتی سورماؤں پر جھپٹیں گے 




دبئی: ایشیا کپ کا ایک اور بڑا معرکہ آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا۔

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک میچ پہلے کھیلا جا چکا ہے جس میں بھارت میں قومی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد باآسانی شکست دی تاہم گرین شرٹس آج شکست کا بدلہ لینے کا عزم لیے میدان میں اتریں گے۔

ایشیا کپ کے آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا اور دونوں میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا اہم ترین میچ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا دونوں ٹیمیں ہی جیت کے لیے پر عزم ہیں۔

بڑے مقابلے کو دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ ایک بار پھر بے قرار ہیں اور میچ کے ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں اور آج گرونڈ میں تماشائیوں کی بڑی تعداد کی موجودگی متوقع ہے۔

آج کے اہم میچ میں جس ٹیم نے کامیابی حاصل کی اس کی ایشیا کپ کے فائنل تک رسائی کی راہ ہموار ہو جائے گئی اور ہارنے والی ٹیم کے لیے اگر مگر کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے آل  راؤنڈر شاداب خان انجری کا شکار ہیں جس کے باعث انہیں میچ کے لیے پلئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔

Thursday, September 20, 2018

September 20, 2018

ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس، کئی شہروں میں موبائل فون سروس معطل

ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس، کئی شہروں میں موبائل فون سروس معطل

کراچی، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج 9 محرم الحرام کے جلوس برآمد ہوں گے جب کہ کئی شہروں میں موبائل فون سروس معطل اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے۔
 پولیس نے جلوسوں کے راستوں پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے ہیں اور جگہ جگہ پولیس اور رینجرز کی  بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔ 
9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے اور بڑے شہروں کے داخلی راستوں پر بھی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔
کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکار پور، لاہور، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ ، سرگودھا، کوئٹہ اور پشاور سمیت دیگر میں موبائل فون سروس کہیں جزوی اور کہیں مکمل طور پر معطل ہے جو جلوسوں کے اختتام پر بحال کی جائے گی۔
لاہور میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اسی مقام پر واپس آکر اختتام پذیر ہوگا۔ 
کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا اور مختلف راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینہ ایرانیاں کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
کراچی کا مرکزی جلوس کے شرکاء نمائش چورنگی پہنچ گئے جہاں انہوں نے امام بارگاہ علی رضا پرنماز ظہرین ادا کی جس کے بعد جلوس دوبارہ رواں دواں ہے۔
جلوس برآمد ہونے کے بعد ٹریفک کو سولجر بازار سے کوسٹ گارڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا جب کہ ناظم آباد سے ایم  اے جناح روڈ آنے والے ٹریفک کو لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ گارڈن موڑا جائے گا۔
اسلام آباد میں مرکزی جلوس سیکٹر جی 6 ٹو امام بارگاہ سے برآمد ہوگا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا مقررہ مقام پر اختتام پذیر ہوگا۔
گوجرانوالہ میں آج مجموعی طور پر 103 جلوس نکالے جائیں گے  جب کہ مرکزی جلوس امام بارگاہ حویلی سادات سے برآمد ہوگا جب کہ ملتان میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ ممتاز آباد سے برآمد ہوگا۔ 
راولپنڈی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ فاطمیہ چیٹیاں ہٹیاں سے برآمد ہوا جو اقبال روڈ کالج روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ کرنل مقبول حسین جاکر اختتام پذیر ہوگا۔
پشاور میں بھی امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر سے برآمد ہونے والا 9 محرم کا جلوس منزل کی جانب رواں دواں ہے جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ حسینیہ ہال پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ 
چمن میں پاک افغان سرحد پر باب دوستی اور تفتان میں پاک ایران سرحد پر زیرو پوائنٹ اور راہداری گیٹ دو روز کے لیے بند کردی گئی ہے۔

Monday, September 17, 2018

September 17, 2018
ایشیا کپ : سری لنکا کا مقابلہ آج افغانستان سے ہوگا

دبئی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سری لنکا کا مقابلہ آج افغانستان سے ہوگا۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے مدمقابل ہوں گا۔

گروپ بی میں شامل سری لنکا ٹیم آج اپنا دوسرا میچ کھیلے گی پہلے میچ میں اسے بنگلہ دیش نے عبرتناک شکست دی تھی جبکہ افغانستان کا یہ پہلا میچ ہوگا۔

پوائینٹس ٹیبل پر گروپ بی میں بنگلہ دیش 2 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ سری لنکا کارن ریٹ منفی 2.74  ہے.
گروپ اے میں شامل پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس نے کامیابی حاصل کی جس کے بعد اسے 2 پوائنٹس ملے اور پوائنٹس
ٹیبل پر سر فہرست ہے۔

ایشیا کپ افغانستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ۔




ابوظہبی: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں اب سے کچھ دیر بعد مد مقابل ہوگی گیا افغانستان کیپتان الفرقان نے ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کا کہنا تھا کہ آج کا میچ بہت اہم ہے جتنے کی کوشش کریں گے۔

گروپ بی میں شامل سری لنکن ٹیم آج اپنا دوسرا میچ کھیل رہی ہے پہلے میچ میں اسے بنگلہ دیش نے عبرتناک شکست دی تھی جبکہ افغانستان کا یہ پہلا میچ ہوگا۔

Friday, September 14, 2018

September 14, 2018

آم چہرہ صاف اور جلد چمکدار بنائیں

آم چہرہ صاف اور جلد چمکدار بنائیں




پھلوں کا بادشاہ آم چھرا صاف اور جلد کو چمکدار بناتا ہے گرمیوں کے موسم میں قدرت کا خاص تحفہ ہے لوگ تو اس کے دیوانے ہیں لیکن اگر آپ کو بے داغ چمکدار جلد اور تیز بنائی چاہیے تو جب تک موسم ہے اس سے فائدہ اٹھائیں ۔
پھلوں کے ذائقہ دار بادشاہ آم کے شوقیہ کھانے والوں کا کوئی حساب نہیں ۔
قدرت نے اس مزے دار پھل میں صحت کے لئے بھی بے شمار فوائد چھپائے ہیں جدید تحقیق کے مطابق آم میں موجود وٹامن اے اور اینٹی آکسائیڈ جلد کو داغ دھبوں سے بچاتے ہیں اور بیٹا کیروٹین سے بینائی تیز ہوتی ہے ماہرین صحت کے مطابق اس کا روزانہ استعمال جلد کو صاف چمکدار بنانے کے ساتھ جھریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

آم بچائیں 10 خطرناک بیماریوں سے۔

آم کب اور کس طرح کھانا چاہیے

آم کھانے کا سب سے اچھا وقت سہ پہر کا کھانا کھانے کے بعد کا ھے۔اسے نہارمونہ صبح کھانا مناسب نہیں ہے۔
کھانے سے پہلے آموں کو ٹھنڈے پانی میں ڈالیں۔
اس کے بعد چھلکا اتار کر ان کا گودا کھائیں۔ لیکن اگر آم تحمی  ہو تو ان کے کھانے کا بہترین طریقہ ان کا رس چوسنا ہے۔
ان کو بھی پانی میں ڈال کر ٹھنڈا کرلیں اسکےبعد ہاتھوں سے دبا دبا کر نرم کر لیا جائے۔
آم چونکا بہت لذیذ اور خوش ذائقہ ہوتا ہے، اس لیے انسان اسے کھانے کے شوقین ہوتے ہیں۔پیٹ بھر جاتا ہے مگر دل نہیں بھرتا زیادہ آم کھانے سے پیٹ ابھر جاتا ہے پیچش شروع ہوجاتے ہیں اور فائدے کے بجائے نقصان ہوتا ہے۔
September 14, 2018

بیگم کلثوم نواز کے میت شریف میڈیکل سے سٹی میں موجود تدفین آج ہوگی

بیگم کلثوم نواز کے میت شریف میڈیکل سے سٹی میں موجود تدفین آج ہوگی




لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان پہنچا دی گئی،انہیں آج جاتی امرا میں سسر میاں محمد شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

بیگم کلثوم نواز کی میت لندن سے لاہور لائی گئی تو ایئرپورٹ پر حمزہ شہباز ،سلمان شہباز اور خاندان کے دیگر افراد نے میت وصول کی جس کے بعد اسے شریف میڈیکل سٹی منتقل کیا گیا جہاں نواز شریف مریم نواز اور خاندان کے دیگر افراد نے مرحومہ کا آخری دیدار کیا۔

میت کے ساتھ لندن سے نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اہل خاندان نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے اہلخانہ سابق وزیراعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری اور برجیس طاہر سمیت کئی سیاسی و سماجی شخصیات لاہور پہنچیں۔

کلثوم نواز کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز پاکستان نہیں آئے۔

یاد رہے کہ بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے کینسر میں مبتلا تھیں اور اسی موذی مرض  سے لڑتے لڑتے بدھ (11 ستمبر) کو لندن کے ہسپتال میں خالق حقیقی سے جاملیں۔




بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ آج شام جاتی امراء کے شریف میڈیکل سٹی گراونڈ میں ادا کی جائے گی اور معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نماز جنازہ پڑھائیں گے ۔
نماز جنازہ کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں، جنازہ گاہ میں صفوں کی نشاندہی کے لیے 
لائنیں لگائی گئی ہیں جبکہ لاوڈاسپیکر بھی نصب کر دیا گیاہے۔

  تریک انصاف کا 2 رکنی وفد کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شریک کرے گا، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفد تشکیل دیا ہے جس کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نماز جنازہ میں شریک ہوں گے۔
یاد رہے کہ کلثوم نواز کے انتقال پر سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پیرول پر رہا ہیں اور ان کی رہائی میں پیر کی سہ پہر 4 بجے تک کی توسیع کر دی گئی ہے.
پاکستان آمد سے قبل گزشتہ روز بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ لندن کی رجینٹس پارک مسجد میں ادا کی گئی تھی،جس میں اہلخانہ مسلم لیگ نون کے سابق رہنما چوہدری نثار سمیت کئی سیاسی رہنماؤں اور برطانوی پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی تھی۔
شرکاءکا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کے لئے بیگم کلثوم نواز کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

Thursday, September 13, 2018

September 13, 2018

ٹیلی نار پر MBs 4000 اب صرف۔۔۔۔۔

ٹیلی نار پر  MBs 4000 اب صرف۔۔۔۔۔


ٹیلی نار کا سب سے سستا ترین انٹرنیٹ پیکیج 4000 ایم بی ۔یہ اوفر آپ کو پورے سات دن کے لیے ملتی ہے صرف 160
روپے میں۔



MBs:4000

Rs:160

Days :7

Dail Karen : *336#