پھلوں کا بادشاہ آم چھرا صاف اور جلد کو چمکدار بناتا ہے گرمیوں کے موسم میں قدرت کا خاص تحفہ ہے لوگ تو اس کے دیوانے ہیں لیکن اگر آپ کو بے داغ چمکدار جلد اور تیز بنائی چاہیے تو جب تک موسم ہے اس سے فائدہ اٹھائیں ۔
پھلوں کے ذائقہ دار بادشاہ آم کے شوقیہ کھانے والوں کا کوئی حساب نہیں ۔
قدرت نے اس مزے دار پھل میں صحت کے لئے بھی بے شمار فوائد چھپائے ہیں جدید تحقیق کے مطابق آم میں موجود وٹامن اے اور اینٹی آکسائیڈ جلد کو داغ دھبوں سے بچاتے ہیں اور بیٹا کیروٹین سے بینائی تیز ہوتی ہے ماہرین صحت کے مطابق اس کا روزانہ استعمال جلد کو صاف چمکدار بنانے کے ساتھ جھریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
آم بچائیں 10 خطرناک بیماریوں سے۔
آم کب اور کس طرح کھانا چاہیے
آم کھانے کا سب سے اچھا وقت سہ پہر کا کھانا کھانے کے بعد کا ھے۔اسے نہارمونہ صبح کھانا مناسب نہیں ہے۔
کھانے سے پہلے آموں کو ٹھنڈے پانی میں ڈالیں۔
اس کے بعد چھلکا اتار کر ان کا گودا کھائیں۔ لیکن اگر آم تحمی ہو تو ان کے کھانے کا بہترین طریقہ ان کا رس چوسنا ہے۔
ان کو بھی پانی میں ڈال کر ٹھنڈا کرلیں اسکےبعد ہاتھوں سے دبا دبا کر نرم کر لیا جائے۔
آم چونکا بہت لذیذ اور خوش ذائقہ ہوتا ہے، اس لیے انسان اسے کھانے کے شوقین ہوتے ہیں۔پیٹ بھر جاتا ہے مگر دل نہیں بھرتا زیادہ آم کھانے سے پیٹ ابھر جاتا ہے پیچش شروع ہوجاتے ہیں اور فائدے کے بجائے نقصان ہوتا ہے۔
No comments:
Post a Comment